Dollar price increased
سٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ڈالر 230 روپے ہوگیا
71 فیصد حصص میں 44 ارب 96 کروڑ 58 لاکھ روپے ، 100 انڈیکس میں 245 پوائنٹس اضافہ ، سونا900
روپے تولہ مہنگاغ
یر یقینی صورتحال کے باعث سٹیٹ
بینک پر تجارتی شعبوں کی تنقید ، ڈالر کی قدر دو ہفتوں کیلئے منجمد کر نے
کا مطالبہ
کراچی (رپورٹ / احتشام مفتی زر مبادلہ کے ذخائر گھٹ کر 9 ارب 32 کروڑ ڈالر ہونے اور غیر یقینی سیاسی
صورت حال کے باعث ڈالر جمعہ کو بھی بے لگام رہا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک ریٹ 228 روپے سے تجاوز
کر گیا۔ کاروبار کے تمام دورانیے میں پرواز جاری رہی ، ایک موقع پر انٹر بینک ریٹ 1 23 روپے سے بھی تجاوز
کر گیا تاہم اختتامی لمحات میں 228.36 روپے پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50 روپے
اضافے سے 230.50 روپے کی نئی بلند سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق
حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے اور جولائی کیلئے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن تاحال
جاری نہیں کیا۔ دوسری طرف سعودی عرب نے 4ارب ڈالر فنڈز جاری کر نے کی ضمانت نہیں دی، جس کے نتیجے
میں آئی ایم ایف کی قسط کا اجراء کا معاملہ طویل اور زر مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ روپے کو مسلسل دھچکے
اور غیر یقینی صورتحال کے باعث تجارتی و صنعتی شعبوں نے سٹیٹ بینک پر تنقید کرتے ہوۓ ڈالر کی قدر دو
ہفتوں کیلئے منجمد کر نے کامطالبہ کیا ہے ۔ غیر ملکیوں کی آئی ٹی سیکٹر جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کی فرٹیلائزر اور آئل
اینڈ گیس سیکٹر خریداری بڑھنے کے باعث پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو اتار چڑھاؤ کے باوجود غیر متوقع طور
پر تیزی رو نما ہوئی ۔ انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی ۔ 71.26 فیصد حصص کی
قیمتیں بڑھنے سے مالیت میں 44 ارب 96 کروڑ 58 لاکھ 51 ہزار 34 روپے اضافہ ہو گیا۔ ایک موقع پر 1 29
پوائنٹس مندی ہوئی لیکن شعبہ جاتی بنیادوں خریداری سرگرمیوں سے دوسرے سیشن میں تیزی رو نما ہوئی۔ نتیجتاً
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 245.55 پوائنٹس اضافے سے 40077.30 پوائنٹس پر بند
ہوا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا9 ڈالر اضافے سے 1724 ڈالر پر پہنچنے کے باعث مقامی منڈیوں میں جمعہ کو فی
تولہ اور دس گرام سونا بالترتیب 900 اور 772 روپے مہنگا ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی ، حیدر آباد، سکھر ،
ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ میں سونا145400 روپے تولہ اور 124270
روپے فی دس گرام ہو گیا۔
0 Comments